اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں بمباری کرکے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس بمباری میں کم سے کم بارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروپ ہے تاہم پاکستان کے قبائلی علاقوں کو القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ تصور کیا جاتا ہے۔
پاکستانی فوج سن دوہزار چودہ سے ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن میں مصروف ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے اب تک تین ہزار دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
.......
/169